فلم نگری میں متعارف کرانے کا سہرا سلمان خان کے سر ہے‘سوناکشی

جمعہ 11 ستمبر 2015 11:25

فلم نگری میں متعارف  کرانے کا سہرا سلمان خان کے سر ہے‘سوناکشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بالی ووڈ میں دبنگ گرل کے نام سے مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلم نگری میں متعارف کروانے پر سلمان خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے فلمی کیرئیر کا آغاز 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ”دبنگ“ سے کیا اور فلم میں ان کے مدمقابل اداکار سلمان خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جب کہ اپنے فنی کیرئیر میں انہوں نے کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جسے شائقین نے بے حد پسند کیا ہے تاہم دبنگ گرل نے بالی ووڈ میں متعارف کروانے اور اپنی تمام کامیابیوں کا سہرا سلومیاں کو دیا ہے۔

بالی ووڈ میں اپنے 5 سال مکمل ہونے پر سوناکشی سنہا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ بالی ووڈ میں کامیابی کے ساتھ 5 سال مکمل کرلیے ہیں جس کی وجہ سلمان خان اور ارباز خان ہیں جب کہ فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے پر سلمان خان اور ارباز خان کی شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم”اکیرہ“ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔