لاہور میں فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیم ہوٹل انتظامیہ سے پیسے لے اڑی

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:02

لاہور میں فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیم ہوٹل انتظامیہ سے پیسے لے اڑی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) لاہور کے علاقے پرانی انار کلی میں فوڈ اتھارٹی کی جعلی ٹیم نے ہوٹل انتظامیہ کو چونا لگا کر رقم بٹور لی، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج نجی ٹی وی چینلز پر نشر ہوتی رہی ۔

(جاری ہے)

سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جعلی خاتون افسر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ہوٹل میں داخل ہوئی اور صفائی کے انتظامات چیک کرنے کا کہہ کر کچن میں چلی گئی۔ جعلی خاتون افسر نے سیل کرنے کی دھمکی دے کر ہوٹل انتظامیہ سے 20 ہزار روپے کا مطالبہ کیا۔تاہم منیجر کے مطابق جعلی خاتون افسر نے اس سے 3 ہزار روپے بغیر کسی رسید کے وصول کیے اور ساتھیوں سمیت رفوچکر ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :