وسیم اکرم ، رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کی سفارتکاری کا ’’معمولی‘‘ اعزازیہ وصول کریں گے

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:09

وسیم اکرم ، رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کی سفارتکاری کا ’’معمولی‘‘ ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) قومی کرکٹ ٹیم کے دو سابق کپتان وسیم اکرم اور رمیز راجہ پاکستان سپر لیگ کی سفارت کاری کا ’’معمولی‘‘ اعزازیہ وصول کرینگے ۔ لاہور میں پریس کانفرنس میں پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ دونوں سابق کپتان کرکٹ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں جس کا پی ایس ایل کو بہت فائدہ ہوگا ۔

(جاری ہے)

سابق کرکٹرز بلامعاوضہ کام کرنا چاہتے تھے ان کے تجربے کی کوئی قیمت نہیں ہے تاہم کرکٹ بورڈ نے انھیں قائل کیا کہ وہ اپنی خدمات کا کچھ معاوضہ تو وصول کرلیں، انھیں معمولی سا اعزازیہ دیا جائے گا جو ان کی خدمات کے مقابلے میں بہت کم ہے، دونوں نے ملک کیلیے اپنی خدمات پیش کرکے قربانی دی ہے ۔ یاد رہے کہ دونوں سابق کپتانوں کا یہ ’’معمولی اعزازیہ‘‘ ماہانہ 5 لاکھ روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :