فلائیڈ مے ویدر اور اینڈر برٹو کل لاس ویگاس میں باکسنگ رنگ میں اتریں گے

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:11

فلائیڈ مے ویدر اور اینڈر برٹو کل لاس ویگاس میں باکسنگ رنگ میں اتریں ..

لاس ویگاس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) فلائیڈ مے ویدر اور اینڈر برٹو کل ہفتہ کو لاس ویگاس میں باکسنگ رنگ میں اتریں گے اور فلائیڈ مے ویدر نے اس مقابلے کے بعد انٹرنیشنل باکسنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

فلائیڈ مے ویدر اب تک 48 پروفیشنل مقابلوں میں ناقابل شکست ہیں اور برٹو کے خلاف کامیابی ان کی مسلسل 49 ویں کامیابی ہو گی اور اس کے ساتھ ہی وہ راکی مرسیانو کے زیادہ مقابلوں میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برابر کر لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بوٹو کے خلاف فائٹ سے خوفزدہ نہیں، بھرپور مقابلے کیلئے تیار ہوں، کوشش ہو گی کہ مقابلہ جیت کر کیریئر کی آخری فائٹ کو یادگار بناؤں۔