انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز سے دستبردار

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:14

انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کیخلاف جاری ون ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)انگلش آل راؤنڈر کرس ووکس فٹنس مسائل کے باعث آسٹریلیا کے خلاف جاری ون ڈے سیریز کے آخری دو میچز سے دستبردار ہو گئے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق کرس ووکس ران کی انجری میں مبتلا ہو گئے ہیں اور ڈاکٹروں نے طبی معائنے کے بعد انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ کینگروز کے خلاف آخری دو ون ڈے میچز کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

ان کی جگہ مارک ووڈ، ڈیوڈ ویلے اور ریسی ٹاپلے چوتھے ون ڈے کیلئے دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میچ سے قبل کیا جائے گا۔ ووکس نے پہلے تین ون ڈے میچز میں ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کی۔ توقع ہے کہ ووکس پاکستان کے خلاف شیڈول سیریز کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔