آسڑیلوی ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:14

آسڑیلوی ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے

سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان ڈیوڈ وارنر دورہ بنگلہ دیش سے باہر ہو گئے ۔ وارنر کا انگلینڈ کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں انگوٹھا فریکچر ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ وارنر کا دورہ بنگلہ دیش کے لئے دستیاب نہ ہونا افسوس ناک ہے لیکن ان کی صحت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ نا گزیر تھا ۔ وارنر انگلینڈ کے خلاف ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلش فاسٹ باؤلر سٹیون فن کی جانب سے پھینکی گئی گیند ہاتھ پر لگنے سے انجرڈ ہو گئے تھے اور ایکسرے کرانے کے بعد پتا چلا تھا کہ ان کی انگلی کی ہڈی کریک ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹر نے ڈیوڈ وارنر کو 6 ہفتے آرام کرنے کی ہدایت دی تھی ۔