سعودی عرب میں میرس وائرس پھیلنے کا خدشہ ‘ اونٹوں کی قربانی پر پابندی عائد

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:27

سعودی عرب میں میرس وائرس پھیلنے کا خدشہ ‘ اونٹوں کی قربانی پر پابندی ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سعودی حکومت نے میرس وائرس پھیلنے کے خدشہ پر رواں سال عیدالاضحی کے موقع پر اونٹوں کی قربانی پر پابندی عائدکردی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبار کے مطابق یہ بات ثابت ہونے کے بعد کہ اونٹوں میں مڈل ایسٹ ریسپائریٹری سنڈروم کورونا وائرس پایا جاتا ہے جو انسانوں کیلئے مہلک ہے،اونٹوں کوذبح کرنے پر پہلے ہی پابندی عائدکی جا چکی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان فیصل الظہرانی کے مطابق سعودی عرب میں کسی بھی جگہ اونٹ کو ذبح کرنے کی اجازت نہیں، مکہ میں مقیم برمی برادری جو عیدالاضحی کے موقع پر عموماً اونٹوں کی قربانی کرتی ہے اس بار قربانی کیلئے دیگر جانوروں کا انتخاب کرے، حکومت نے یہ فیصلہ سعودی مفتی اعظم کے فتویٰ کی روشنی میں کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :