دبلی پتلی ماڈل نے کھانے کے معاملے میں مردوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیا

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعہ 11 ستمبر 2015 12:34

دبلی پتلی ماڈل نے کھانے کے معاملے میں  مردوں کو بہت  پیچھے چھوڑ دیا

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11ستمبر2015ء)ایک دبلی پتلی سی ماڈل نے 16 منٹ میں میکڈونلڈ کے 20 چیز برگر کھا کر مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ جو لوگ اس ماڈل نیلا زیسر کو جانتے ہیں، انہیں پتہ ہے کہ یہ اس ماڈل کے لیے کوئی بڑی بات نہیں تھی۔نیلا نے صرف مقابلے میں ہی اتنا زیادہ نہیں کھایا بلکہ وہ خود بھی خوش خوراک ہے ۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اسے دیکھ کر اس کےکھانے کا بالکل اندازہ نہیں ہوتا۔

اپنے ایک دوست کے ساتھ چیز برگر کھانے کے مقابلے کو اس نے دو منٹ سے جیت لیا۔

(جاری ہے)

نیلا نے 20 چیز برگر 16 منٹ اور11 سیکنڈ میں کھائے جبکہ اس کے ساتھی ایرک نے 20 چیز برگر ختم کرنے میں 18 منٹ اور 20 سیکنڈ کا وقت لیا۔ 23 سالہ نیلا زیسرسابق مس ارتھ ماڈل ہے۔ اس نے بتایا کہ پہلے 5 برگر تو اس نے 1 منٹ اور 32 سیکنڈ میں ختم کر دئیےجبکہ 10 ختم کرنے میں اسے 3 منٹ 59 سیکنڈ کا وقت لگا۔نیل کا کہنا ہے کہ 20 برگر ختم کرنے میں اسے 16 منٹ اور 11 سیکنڈ لگے جو اتنا برا نہیں۔نیلا نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سے بہتر بھی کر سکتی ہے۔ اس سال کے شروع میں نیلا نے 8000 کیلوریز پر مشتمل چیز کیک بھی چٹ کر کے سب کو حیران کر دیا تھا۔ یہی نہیں وہ 120 چکن نگٹس صرف 16 منٹ میں ختم کر چکی ہے۔