لندن کے روٹ پر قومی ایئرلائن کو 4ارب روپے کا نقصان پہنچانے اور منی لانڈرنگ کا میگا سکینڈل منظر عام پر آگیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 12:58

لندن کے روٹ پر قومی ایئرلائن کو 4ارب روپے کا نقصان پہنچانے اور منی لانڈرنگ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) پی آئی اے میں لندن کے روٹ پر قومی ایئرلائن کو 4ارب روپے کا نقصان پہنچانے اور منی لانڈرنگ کا میگا سکینڈل منظر عام پر آگیا‘ لندن سے ایک ٹریول ایجنٹ ہنڈی سے 20ہزار پاؤنڈز پی آئی اے کے جنرل منیجر کو بھیجتا تھا اور یہ جنرل منیجر برطانوی ٹریول ایجنسی کے ذریعے مہنگے ٹکٹ کم داموں فروخت کرتا تھا‘ ایوی ایشن ڈویژن نے ایف آئی اے کو ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کیلئے خط لکھ دیا۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق پی آئی اے کا ایک اور نیا میگا سکینڈل سامنے آگیا صرف لندن کے ایک روٹ پر پاکستان ایئرلائنز کو چار ارب روپے کا نقصان پہنچایا گیا‘ پی آئی اے کا ایک جنرل منیجر برطانوی ٹریول ایجنسی کے ذریعے مہنگے ٹکٹ لندن میں کم داموں فروخت کرتا تھا جبکہ لندن سے ایک ٹریول ایجنٹ روزانہ منی لانڈرنگ سے بیس ہزار پاؤنڈ پی آئی اے کے جنرل منیجر کو بھیجتا تھا۔

(جاری ہے)

جنرل منیجر دو لاکھ ڈالر سے زائد غبن کے الزام میں پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز ایوی ایشن ڈویژن نے ایف آئی اے کو ایک خط لکھا ہے جس میں اس نئے سکینڈل کا ذکر کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا کہا گیا ہے۔ ایئرلائن ذرائع کے مطابق خط ایم ڈی پی آئی اے نے ایوی ایشن ڈویژن کو بھیجا تھا۔

متعلقہ عنوان :