بڑے بڑے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کو تیار ،کامیابی کا راز سامنے آنے لگا

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:07

بڑے بڑے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کو تیار ،کامیابی کا راز سامنے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بڑے بڑے کرکٹرز پاکستان سپر لیگ کھیلنے کو تیار ،کامیابی کا راز سامنے آنے لگا۔ آٹھ ملکوں کے کم از کم 30سپر سٹارز اِن ایکشن ہوں گے۔ سری لنکن لیستھ ملینگا اور اینجلو میتھوز نے بھی ہاں کر دی ۔ قطر میں شیڈول پاکستان کی پہلی سْپر لیگ کے انعقاد کی منزل تک کا سفر تیزی سے طے ہونے لگا ہے۔ آٹھ ملکوں سے 30سٹارز کرکٹرز نے اپنی دستیابی کا گرین سگنل دے دیا ہے۔

ویسٹ انڈیز کے مارلون سموئلز، لینڈل سمنز، کرس گیل، سنیل نرائن، سموئل بدری کے نام فائنل ہو گئے۔

(جاری ہے)

سری لنکا کے لیستھ ملینگا، تلکا رتنے دلشان، اجنتھا مینڈس، اینجلو میتھیوز، سنانائکے، کلاسیکرا اور کوشال پریرا بھی کھیلیں گے۔ آسٹریلیا سے آرون فِنچ، ڈیوڈ وارنر، گلین میکسویل، مچل سٹارک، پیٹ کمِنز، شین واٹسن اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔

نیوزی لینڈ کے کرکٹرز مارٹن گپٹل، نیتھن میکلم، مچل مکلینگن اور برینڈن میکلم بھی جوہر دکھانے کو تیار ہیں۔ جنوبی افریقا کے عمران طاہر، جے پی ڈومینی اور فاف ڈوپلیسی، زمبابوے سے مساکدزا، پراسپر اٹسیا، انگلینڈ کے آئن مورگن، ایلیکس ہیلز، سٹیو فِن، بنگلا دیش کے شکیب الحسن کے نام بھی پاکستان سپر لیگ کھیلنے والوں میں شامل ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :