سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم کئے جانے پر ناصر جمشید کا ڈومیسٹک ٹی 20میں پی سی بی کو کرارا جواب
جمعہ 11 ستمبر 2015 13:10
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سینٹرل کنٹریکٹ میں ناصر جمشید کا نام شامل نہ کرنے پر قومی بلے باز نے ڈومیسٹک ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں سنچری بنا کر پی سی بی کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ راولپنڈی میں کھیلے جا رہے ہائر موبائل ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ کیگروپ اے کے میچ میں راولپنڈی ریجن نے ناصر جمشید کی عمدہ سنچری کی بدولت کراچی ریجن کو 14 رنز سے شکست دے دی ہے۔
راولپنڈی ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کراچی ریجن کو جیتنے کے لیے 206 رنز کا ہدف دیا تھا اور اس کے جواب میں کراچی ریجن مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان 191 رنز بنا سکا۔ کراچی ریجن کی جانب سے رمیز راجہ 48 گیندوں پر 77 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ اس کے علاوہ احسان علی نے 37 اور فیصل اقبال نے29 رنز بنائے۔(جاری ہے)
راولپنڈی ریجن کی جانب سے محمد عامر نے چار اوورز میں 21 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔
ناصر جمشید نے راولپنڈی ریجن کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور صرف 57 گیندوں پر سنچری مکمل کی۔ وہ 61 گیندوں پر دو چھکوں اور 13 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔ ان کا ساتھ دینے والے دوسرے نوجوان کھلاڑی عمر امین نے بھی اچھا کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری بنائی۔ وہ 32 گیندوں پر 52 رنز بنا کر بابر رحمان کی گیند پر آوٴٹ ہوئے۔ راولپنڈی ریجن نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنائے کراچی ریجن نے ٹاس جیت کر راولپنڈی ریجن کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی تھی۔ ناصر جمشید اس سے قبل بہاولپور ریجن کے خلاف بھی نصف سنچری سکور کر چکے ہیں۔ انھوں نے بہاولپور ریجن کے خلاف 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔ جمعرات کو ہی کھیلے گئے ایک اور میچ میں پشاور ریجن نے اسلام آباد ریجن کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اسلام آباد نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور کو 182 رنز کا ہدف دیا تھا جو پشاور نے 18 ویں اوور میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.