بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد لاہور اور کراچی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد واپس روانہ ہوگیا،انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:11

بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد لاہور اور کراچی میں انتظامات کا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا سکیورٹی وفد کراچی اور لاہور میں کئے جانے والے انتظامات کا جائزہ لے کر واپس روانہ ہو گیا ، وفد نے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔تفصیلات کیمطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا چار رکنی سکیورٹی وفد انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے پاکستا ن آیا جس کی سربراہی میجر حسین امام کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی وفد نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انتظامات کی تعریف بھی کی البتہ ان کا کہنا ہے کہ ٹیم کے دورہ پاکستان کا فیصلہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کریگا۔دوسری طرف پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ خواتین کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بدلے میں پاکستانی کرکٹرز کو نومبر میں ہونے والی پریمئیر لیگ میں بھجوایا جائے۔بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی وفد نے اپنے دورہ کے دوران نیشنل سٹیڈیم کراچی ، ڈیفنس کرکٹ سٹیڈیم کراچی کے علاوہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور اور قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا اور پی سی بی کی طرف سے سکیورٹی کے کئے گئے انتظامات کی تعریف کی۔بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد اپنا دورہ مکمل کرنے کے بعد واپس چلاگیا۔

متعلقہ عنوان :