فلمسٹار معمر رانا فلم”سایہ خدائے ذوالجلال“کی شوٹنگ میں مصروف

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:18

فلمسٹار معمر رانا فلم”سایہ خدائے ذوالجلال“کی شوٹنگ میں مصروف

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)فلمسٹار معمر رانا فلم”سایہ خدائے ذوالجلال“کی شوٹنگ میں مصروف، تفصیلات کے مطابق فلمسٹار معمر رانا ان دنوں لاہور میں فلم”سایہ خدائے ذوالجلال“کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معمر رانا کا کہنا تھا کہ اب پاکستانی فلم انڈسٹری پر وہ وقت آگیا ہے کہ دوبارہ سے اپنا عروج دیکھے۔ انہوں کہا کہ نئے چہروں کا فلم انڈسٹری میں آنا حوصلہ افزاء بات ہے اور فلم انڈسٹری کی بقاء بھی اسی میں ہے کہ نئے لوگ آکر نئے موضوعات اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ کام کریں۔