پاکستانی فلم ”ماہی وے“کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:18

پاکستانی فلم ”ماہی وے“کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)پاکستانی کی نئی پنجابی فلم ”ماہی وے“کو سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا، تفصیلات کے مطابق سینئر ہدایتکار طارق بٹ کی نئی پنجابی فلم ”ماہی وے“کو پنجاب اور سندھ سنسر بورڈ کی طرف سے سنسر سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں تیمور طارق، اظہر رنگیلا، امیر علی اور فریحہ شامل ہیں جبکہ فلم نومبر کے پہلے ہفتے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔