اداکارہ صائمہ خان کی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس

جمعہ 11 ستمبر 2015 13:19

اداکارہ صائمہ خان کی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)فلم اور اسٹیج کی نامور اداکارہ صائمہ خان کی میوزیکل شو میں شاندار پرفارمنس نے دھوم مچا دی، تفصیلات کے مطابق اداکارہ صائمہ خان ان دنوں دبئی کے ثقافتی دورے پر گئی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے گذشتہ روز ہونے والے میوزیکل شو میں شرکت کی اور اپنی شاندار پرفارمنس سے دھوم مچا دی‘ صائمہ خان 20ستمبر کو وطن واپس آکر عید پر ہونے والے ڈرامے کی ریہرسل میں حصہ لیں گی۔