برطانیہ میں موجود اسلامی اسکول کے دو اساتذہ کو ایک سال قید کی سزا سنا دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 13:39

برطانیہ  میں موجود اسلامی اسکول  کے دو اساتذہ کو ایک سال قید کی سزا سنا ..

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : برطانیہ میں واقعہ اسلامی اسکول کے دو اساتذہ 60 سالہ محمد صدیق اور ان کے بیٹے 24 سالہ محمد وقار کو ایک سال قید کی سزا سنا دی. تفصیلات کے مطابق دونوں ملزمان نے اسکول میں ایک طالبعلم کو پلاسٹک کی چھڑی سے اتنا مارا کہ ذہنی دباؤ کے باعث طالبعلم کے سر کے تمام بال جھڑ گئے جب طالبعلم کا قصور دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کلاس میں باتیں کرنے اور قرآن کی تلاوت میں اغلاط کے باعث طالبعلم کو مارا گیا.

(جاری ہے)

برمنگھم کراؤن کورٹ کے جج مارک وال کا کہنا تھا کہ بچوں کو چھڑی سے مارنا ہر گز بر داشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ تشدد کے زمرے میں آتا ہے پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم وقار طالبعلم کو دوران کلاس ”پیدو“ کہہ کر مخاطب کرتا تھا جس کے باعث طالبعلم ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا اور بال کھونے لگا. وقار گذشتہ ایک سال جبکہ محمد صدیق گذشتہ 30 سال کے عرصہ سے اسلامی اسکول سے منسلک ہے علاوہ ازیں محمد صدیق امام مسجد بھی ہے.

حاضرین عدالت کا کہنا تھا کہ ہم سب کو محمد صدیق سے متعلق یہ سب سن کر ایک زور دار جھٹکا لگا ہے کیونکہ ہم ان ہی کی امامت میں نماز ادا کرتے ہیں اور کبھی محمد صدیق سے متعلق کوئی بُرا لفظ نہیں سنا. بعد ازاں دونوں ملزمان نے اپنے جُرم کا اعتراف کیا، عدالت میں متاثرہ طالبعلم کی تصاویر بھی بطور ثبوت پیش کیں جس کے بعد عدالت نے دونوں ملزمان کو قید کی سزا سنا دی.

متعلقہ عنوان :