Live Updates

حیدر آباد : پی ٹی آئی کے اہم عہدیداران نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 14:17

حیدر آباد : پی ٹی آئی کے اہم عہدیداران  نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار ..

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : پی ٹی آئی کے اہم عہدیداران نے ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سابق انفارمیشن سیکرٹری شیخ عدنان نثار نے دیگر عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کر لی جس کا باقاعدہ اعلان ایم کیو ایم حید ر آباد زونل آفس پر کیا ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف مفادی اور فسادی جماعت بن چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نوجوان قیادت کے دعویدار ہیں لیکن ان کے عملی اقدام ان کے قول کے منافی ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی ایک قبضہ مافیا جماعت بن چکی ہے۔ ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں شیخ عدنان نثار، عبد الحفیظ سومرو، سید حادی شاہ، مبشر شیخ، ملک وقاص، فرحان شیخ، نعمان خان، فیض خان، کامران نثار شامل ہیں۔ ایم کیو ایم حید آباد کے زونل انچارج شمسی نے ایم کیو ایم میں شمولیت پر تمام رہنماؤں کو خوش آمدید کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی جدو جہدحق پرست عوام کے لئے مشعل راہ ہے، الطاف حسین اور ایم کیوایم ایک فکر و فلسفے کا نام ہے جس کی روشنی سے ملک کا کونہ کونہ منور ہو رہا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات