دبئی : ایم پی اے علی نواز شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 14:18

دبئی : ایم پی اے علی نواز شاہ کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ سابق صدر آصف ..

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) :سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چئیر مین آصف علی زرداری نے ایم پی اے علی نواز شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ علی نواز شاہ کی گرفتاری بھی ایک سیاسی انتقام ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ اس طرح کا سلوک ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا، سیاسی حلقوں میں علی نواز کو احترام حاصل ہے۔ نیب کی جانب سے سزا عدالتی کارروائی کا غلط استعمال ہے انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی ایجنسیاں خود کو دلدل میں نہ پھنسائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علی نواز اس کیس میں پہلے ہی سزا کاٹ چکے ہیں انہیں اس زمین کے لیے سزا دی گئی جس کے عوض ریاست کی جانب سے انہیں رقم ادا کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :