پاکستان سپر لیگ میں ایمر جنگ ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ موقع دینے کا فیصلہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:40

پاکستان سپر لیگ میں ایمر جنگ ٹیلنٹ کو زیادہ سے زیادہ موقع دینے کا فیصلہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) پاکستان سپر لیگ کا انعقاد، نوجوان کرکٹرز کی بھی سنی جائے گی، فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہر ٹیم میں کم از کم 2 ینگ کھلاڑیوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل جہاں پاکستان کے لئے بڑا اعزاز ہے وہی یہ لیگ ینگ ٹیلنٹ کو متعارف کرانے کا بہترین ذریعہ بھی بنے گی، فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہرفرنچائز ٹیم میں کم از کم دو نوجوان کرکٹرز کو نمائندگی دی جائے گی جس سے پاکستان اور پاکستانی کرکٹرز کو فائدہ ہو گا۔

اس سے پہلے ینگ ٹیلنٹ کو لیگ میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع بھارت سمیت دیگر ملکوں میں دینے کا کامیاب تجربہ ہو چکا ہے۔ اسی لیے پی ایس ایل انتظامیہ نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے کہ اسے پاکستانی کرکٹ کے مستقبل کیلئے زیادہ سے زیادہ مثبت بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :