کامن ویلتھ یوتھ گیمز ،پاکستانی سفر 2 سلورمیڈلز کے ساتھ ختم
جمعہ 11 ستمبر 2015 14:40
ایپیا / سماوٴ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں پاکستان کا سفر صرف 2 سلور میڈلز کے ساتھ ختم ہوگیا، ایونٹ میں پاکستان کے 9 ایتھلیٹس نے چار کھیلوں میں صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا.تفصیلات کے مطابق جزائر سماؤمیں دولت مشترکہ یوتھ گیمز میں بھی پاکستانی کھلاڑی قابل قدر کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرسکے، 9 رکنی اسکواڈ نے 4 کھیلوں میں شرکت کی، تین ویٹ لفٹرز میں سے طلحہٰ اور عبدالرحمان نے سلور میڈلز جیتے۔
اسکواش میں شریک دونوں پلیئرز سے میڈل جیتنے کی کافی امیدیں وابستہ تھیں لیکن سعدیہ گل اور اسرار احمد سیمی فائنل ہارنے کے بعد برانز میڈل میچز میں بھی شکست سے دوچار ہوگئے۔ ٹینس میں محمد مزمل کے ساتھ ردا خالد نے حصہ لیا، مزمل کوارٹر فائنل میں ناکام رہے جبکہ ردا کو پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہونا پڑا۔(جاری ہے)
دونوں باکسرز پہلا ہی راؤنڈ عبور کرنے سے قاصر رہے۔
ایونٹ میں شریک 63 ممالک میں سے پاکستان نے 24 واں نمبر حاصل کیا، ٹیم جنوبی ایشیا سے حصہ لینے والے 4 ممالک میں بھی سب سے پیچھے رہی، بھارت اس وقت 7 گولڈ میڈل سمیت 17 تمغوں کے ہمراہ چھٹے نمبر پر رہے،بنگلہ دیش نے آرچری بوائز مقابلوں میں ایک گولڈ اور ایک برانز میڈل جیتا اور پوائنٹس ٹیبل پر اس کا 17 واں مقام ہے، سری لنکن ایتھلیٹس نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ملک کو4 سلور اور 2 برانز میڈل کا حقدار بنایا۔ایونٹ میں مجموعی طور پر 23 گولڈ میڈلز کے ساتھ آسٹریلیا نے برتری قائم کررکھی ہے، انگلینڈ 12 دوسرے اور روس اتنے ہی تمغے جیت کر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔ اس کے بعد ملائیشیا اور نیوزی لینڈ کا نمبر آتا ہے۔ کامن ویلتھ یوتھ گیمز میں مقابلوں کا جمعے کو آخری روز ہوگا، رات کو رنگارنگ اختتامی تقریب کا بھی انعقاد کیا جانا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سوشل میڈیا پر میرا کوئی اکائونٹ نہیں، سابق کرکٹر سعید انور
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز
-
شاہین آفری سے تعلق پرانا اور مضبوط ہے ، بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عامر کو تنبیہ
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی پاکستان ہاکی ٹیم کے کیمپ کا آغاز ہوگیا
-
پاکستان ویسٹ انڈیز ویمنز ون ڈے سیریز (کل)سے کراچی میں شروع ہوگی
-
پاکستان کے دو اسکواش پلیئرز سامان نہ پہنچنے پر آئرلینڈ میں پریشان
-
پاکستان ویسٹ انڈیزویمنز ون ڈے سیریز(کل) سے کراچی میں شروع ہوگی
-
بابر اعظم 100 ففٹی پلس مکمل کرنے والے دنیا کے چوتھے بلے باز بننے سے صرف 2 نصف سنچریاں دور
-
پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کا پاکستان ماسٹر اوپن ٹین پن بائولنگ چیمپئن شپ کے لئے آرگنائزنگ کمیٹی کا اعلان
-
بیڈمنٹن کا سمر کیمپ 15 جون سے شروع ہو گا
-
محمد عامر نے 4 سال بعد قومی ٹیم کی گرین شرٹ پہن لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.