ہائر موبائل ٹی ٹونٹی ،پشاور ریجن کے مصدق ملک نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کی دوسری تیز ترین نصف سنچری بنا ڈالی

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:47

ہائر موبائل ٹی ٹونٹی ،پشاور ریجن کے مصدق ملک نے ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کی ..

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) ہائر موبائل ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں پشاور ریجن کے مصدق ملک نے اسلام آباد ریجن کیخلاف ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کی تاریخ کی مشترکہ طور پر دوسری تیز ترین نصف سنچری سکور کر ڈالی ہے ۔ راول پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 181رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

جواب میں پشاور کی ٹیم نے 12اوورز میں 3وکٹوں پر 107رنز بنالیے تھے جس کے نتیجے میں میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہو گیا تھا ،اس موقع پر پشاور کے بلے باز مصدق ملک نے اسلام آباد کے باؤلرز پر لاٹھی چارج کر ڈالا جس کے نتیجے میں پشاور نے 15گیندوں پہلے ہی میچ اپنے نام کر لیا ۔

مصدق ملک نے 17گیندوں پر نصف سنچری سکور کی جو ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی کرکٹ کی تاریخ میں دوسری مشترکہ تیزترین نصف سنچری سکور کی ، پشاور کے مصدق ملک نے مجموعی طور پر 18گیندوں پر6چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 57رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ڈومیسٹک کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری کا ریکار ڈ سیالکوٹ کے عمران نذیر کے نام تھا جنہوں نے 14گیندوں پر نصف سنچری سکور کر رکھی ہے جبکہ مصدق ملک کے ساتھ دوسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بھی عمران نذیر کے پاس ہی ہے ۔