مسلم لیگ(ن)آزاد کشمیر کے قائدین کی پارٹی رہنما خالد محمود سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت

جمعہ 11 ستمبر 2015 14:52

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر سردار سکندر حیات خان، پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں وکشمیر کے صدر راجہ محمد فاروق حیدر خان، سیکرٹری جنرل شاہ غلام قادر، سینئر نائب صدر چوہدری طارق فاروق، ممبر قانون ساز اسمبلی سردار فاروق طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری جنرل سردار عبدالخالق وصی# اور دیگر نے خالد محمود مرکزی نائب صدر مسلم لیگ(ن) آزاد کشمیر یوتھ ونگ کے والد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کیساتھ اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔