نشے کی حالت میں دھت نوجوان نے ائیر کرافٹ کا ڈیزائن تیار کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 15:21

نشے کی حالت میں دھت نوجوان نے ائیر کرافٹ کا ڈیزائن تیار کر لیا

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015ء): عموماً نشے کی حالت میں لوگ اپنے حواس کھو بیٹھتے ہیں یا اپنا مذاق بنوا بیٹھتے ہیں لیکن ایک طالبعلم نے نشے کی حالت میں ہو کر دکھایا کہ ہر کوئی حیران رہ گیا۔ تفصیلات کے مطابق مارک، جو میکیجن ٹیک یونیورسٹی میں مکینیکل انجنئیرنگ کا ایک طالبعلم ہے، نے نشے کی حالت میں دھت ہو کر بھی ائیر کرافٹ کا ڈیزائن تیار کر لیا۔

(جاری ہے)

مارک کے ہم جماعت دو دوستوں نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات 11 بجے کے قریب مارک کمرے میں داخل ہوا جس کے بعد اس نے ائیر کرافٹ کا ڈیزائن بنا ڈالا۔ مارک کی ساتھی کیتھ نے ائیر کرافٹ ڈیزائن کی تصویر بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لگائی جس کے نیچے اس نے لکھا کہ گذشتہ رات میرے ایک دوست نے نشے کی حالت میں ائیر کرافٹ کا ڈیزائن تیار کر لیا، سوشل میڈیا پر آتے ہی ائیر کرافٹ کی تصویر وائرل ہو گئی۔ جبکہ مارک کا کہنا ہے جب وہ ہوش میں آیا تو اسے کچھ یاد نہیں تھا جبکہ ڈیزائن دیکھ کر بھی یقین نہیں آیا کہ یہ میں نے خود بنایا ہے۔