برطانیہ ، ویمن فٹبال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سدر لینڈ کو شکست دیدی

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:27

برطانیہ ، ویمن فٹبال لیگ میں مانچسٹر سٹی نے سدر لینڈ کو شکست دیدی

لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) برطانیہ میں ویمن سپر لیگ فٹبال کے میچ میں مانچسٹر سٹی کی ٹیم نےسدر لینڈ کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے ہرا دیا ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں کھیلے گئے خواتین کے سپر لیگ فٹبال میچ میں مانچسٹر سٹی اورسدر لینڈ کی ٹیموں میں مقابلہ ہوا مانچسٹر سٹی کی ٹیم نے حریف ٹیم کو جم کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور شروع سے ہی میچ پر اپنی گرفت کو مضبوط کئے رکھا ، مانچسٹر کی پلیئر کرسٹینین نے پہلا گول سکور کر کے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلائی، اس کے بعد حریف ٹیم نے ایک گول کا خسارہ پورا کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن کامایابی نہ ملی اور یوں مانچسٹر سٹی نے میچ صفر کے مقابلے میں ایک گول سے جیت لیا ۔