پاکستانی فلم”منٹو“ ملک بھر میں ریلیز

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:32

پاکستانی فلم”منٹو“ ملک بھر میں ریلیز

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)اردو کے معروف ادیب”سعادت حسن منٹو “کی زندگی پر بننے والی فلم”منٹو“کو ملک بھر میں ریلیز ریلیز کر دیا گیا ہے۔فلم کی پہلی ہی جھلک نے ہی مداحوں کو گرویدہ بنا لیا۔ فلم منٹو کا ہر جگہ چرچا ہے،فلم کے بارے میں ہرکوئی بات کررہا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں فلم ”منٹو“ کی اسپیشل اسکریننگ رکھی گئی جس میں فنکاروں اورشائیقین فلم کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے بھی فلم" منٹو"دیکھی۔

تعریف کیے بغیر نہ رہ سکا۔مداحوں کا کہنا تھا کہ سرمد سلطان کھوسٹ نے"منٹو " کونئی زندگی دے دی ہے۔فلم بینوں کا کہنا تھا کہ فلم منٹو نے ان کے دل جیت لیے ہیں،فلم کے ڈائریکٹراورمرکزی کردار میں جلوہ گرسرمد سلطان کھوسٹ نے منٹو کا کردارعمدگی سے نبھایا ہے۔