نیویارک فیشن ویک کے دوران جاپانی روایتی ملبوسات کی نمائش

جمعہ 11 ستمبر 2015 15:32

نیویارک فیشن ویک کے دوران جاپانی روایتی ملبوسات کی نمائش

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) نیویارک فیشن ویک کے دوران جاپانی روایتی ملبوسات کی نمائش کی گئی۔ ماڈلز نے جاپانی ملبوسات زیب تن کر کے ریمپ پر واک کی۔نیو یارک میں ہونے والے فیشن ویک کے پہلے روز جاپانی ڈریس ڈیزائنر تاداشی شوجی کے ملبوسات کی نمائش کی گئی۔

(جاری ہے)

ماڈلز نے دو ہزار سولہ کے موسم بہار کے لیے تیار کیے گئے جاپانی روایتی ملبوسات زیب تن کر کے جاپانی ثقافت کو اجاگر کیا۔

تقریب میں شریک لوگوں نے بھی جاپانی روایتی ملبوسات کیلئے پسندیدگی کا اظہار کیا اور ان کی تیاری پر تاداشی کو داد دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے ڈیزائنر تاداشی شوجی کا کہنا تھا کہ جاپانی ثقافت اور روایتی ملبوسات کا فروغ ان کامشن ہے اور نیویارک فیشن ویک میں جاپانی ملبوسات کی نمائش ان کے لیے باعث فخر ہے۔