لاہور : نیب نے ملک کے نمایاں بلڈر کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی بٹھا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 15:35

لاہور : نیب نے ملک کے نمایاں بلڈر کے  خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی بٹھا ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : وفاقی احتساب ادارے (نیب) نے ملک کی ایک مایہ ناز بلڈر کے خلاف تحقیقات کرنے کے لیے لاہور آفس کو ہدایات جاری کر دی ہیں. نیب نے تشویش کا اظہار کیا کہ ایڈن ہاؤسنگ لیمیٹڈ کے خلاف 2007 سے درج شکایات پر تاحال کوئی ایکشن کیوں نہیں لیا گیا. نیب کے ہیڈ کوارٹرز نے اس سلسلے میں اپنے لاہور آفس سے بھی وضاحت طلب کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ یہ معاملہ ہیڈ کوارٹرز میں بھی زیر تحقیق ہے.

نیب کا کہنا تھا کہ ایک عرصے تک میگا کرپشن کیس کو بھی نظر اندازز کیے جانے پر نیب کی ساکھ پر بھی سپریم کورٹ میں متعدد مرتبہ سوالات اُٹھائے جا چکے ہیں.

(جاری ہے)

معروف انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق نیب نے لاہور آفس کو تاکید کی کہ اس سلسلے میں ایل ڈی اے کو طلب کر لے معاملے سے متعلق تمام تفصیلات اکٹھی کی جائیں. نیب نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے اس ہاؤسنگ سکیم کے خلاف درخواستیں دائر کر رکھی ہیں جن میں انہوں نے موقف دیا ہے کہ وہ اس ہاؤسنگ اسکیم کو قریباً 60 ملین کی رقم ادا کر چکے ہیں.

نیب کا کہنا ہے کہ مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم اور اس کے مالک ڈاکٹر امجد کے خلاف سینکڑوں درخواستیں موصول ہو چکی ہیں نیب کا کہنا ہے کہ چونکہ یہ اربوں روپے کی کرپشن اور عوام کے ساتھ دھوکہ دہی کا کیس ہے لہٰذا اسے جلد از جلد نمٹایا جائے. اس حوالے سے مذکورہ ہاؤسنگ اسکیم کے ترجمان یا مالک کی جانب سے جوابی موقف سامنے نہیں آیا.

متعلقہ عنوان :