پاکستان کشمیر، فلسطین، بوسنیا، عراق، شام اور لیبیا سمیت تمام خطوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو مسائل کا شکار ہیں، دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے، حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا، اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مخلصانہ اور برادرانہ ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال ملنا کم ہے
صدر مملکت ممنون حسین کی سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے گفتگو
جمعہ 11 ستمبر 2015 16:10
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر، فلسطین، بوسنیا، عراق، شام اور لیبیا سمیت ان تمام خطوں کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے جو مسائل کا شکار ہیں۔وہ سعودی عرب کے پارلیمانی وفد سے گفتگوکررہے تھے جس نے جمعہ کو ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ سعودی وفد کی قیادت ڈاکٹر عطاء اللہ بن احمد ابوحسن نے کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان کو بے پناہ نقصان پہنچا ہے اور حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ دہشت گردی کی ہر شکل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے گا۔ اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات انتہائی مخلصانہ اور برادرانہ ہیں جس کی دنیا میں کوئی مثال ملنا کم ہے۔(جاری ہے)
انھوں نے دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی رابطوں میں مزید اضافے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بہت مفید اثرات مرتب ہونگے۔
اس موقع پر سعودی وفد کے سربراہ ڈاکٹر عطاء اللہ بن احمد ابوحسن نے صدر مملکت کو خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے نیک تمناوٴں کا پیغام پہنچایا۔ صدر مملکت نے بھی خادم الحرمین شریفین کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام ان کے دورہ پاکستان کے منتظر ہیں۔اس موقع پر قومی اسمبلی کے قائم مقام سپیکر مرتضی جاوید عباسی، رکن قومی اسمبلی میاں عبدالمنان، پاکستان میں سعودی سفیر عبداللہ بن مرزوق الضہرانی اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
اسرائیلی جنگی طیاروں کا جنوبی شام میں فوجی اڈے پر حملہ
-
قومی اسمبلی،بلاول بھٹو وزیرِ اعظم کی نشست پربیٹھ گئے
-
ٹی ایل پی پر پابندی سے متعلق انٹیلی جنس کی کوئی رپورٹ صوبائی حکومت سے شیئر نہیں کی گئی تھی، شہبازشریف
-
ڈاکٹرعاصم کی سربراہی میں میڈیکل وفد کہہ چکا بشریٰ بی بی کو زہر نہیں دیا گیا
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.