وزیراعظم سے صنعتکاروں کا ملاقات میں بینک ٹرانزیکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف سے صنعتکاروں نے ملاقات کر کے بینک ٹرانزیکشن پر عائد ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا مطالبہ کیا تاہم وزیراعظم نے ود ہولڈنگ ٹیکس کے فوری خاتمے کی یقین دہانی سے معذرت کرتے ہوئے تاجروں سے بھی ملاقات کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو خود جائزہ لوں گا، چھوٹے کاشتکاروں کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ریلیف پیکج کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا، چاول کے کاشتکاروں کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔

جمعہ کو نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے صنعتکاروں کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔وزیرا عظم اور حکومتی ٹیم نے صنعت کار رہنماؤں سے ملاقات میں ود ہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے اور تاجر وں کو فوری مراعات دینے سے انکار کر تے ہوئے روپے کی قیمت میں کمی کے مطالبہ یکسر مسترد کردیاہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں تاجروں کی طرف سے روپے کی قیمت میں کمی کامطالبہ کیا گیا جسے مسترد کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے موقف اختیار کیا کہ روپے کی قدر میں کمی سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہو گا۔

حکومت نے تاجر برادری کو سیلز ٹیکس ریفنڈ ایک ہفتے میں ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔ملاقات میں وزیراعظم نے صنعت کاروں کو یقین دہانی کروائی کہ ودہولڈنگ ٹیکس کے معاملے کو خود جائزہ لوں گا، چھوٹے کاشتکاروں کو بھی ریلیف دیا جائے گا، ریلیف پیکج کا اعلان آئندہ ہفتے کروں گا، چاول کے کاشتکاروں کو بھی سبسڈی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق تاجر برادری اگلے ہفتے حکومتی ٹیم سے دوبارہ ملاقات کرے گی۔

متعلقہ عنوان :