قومی ٹی ٹونٹی : شاہد آفریدی سرفراز کے حق میں کپتانی سے دستبردار

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:15

قومی ٹی ٹونٹی : شاہد آفریدی سرفراز کے حق میں کپتانی سے دستبردار

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سرفراز احمد کو ڈراپ کرنے پر میڈیا میں کئی ہفتوں تک بحث چھڑی رہی جس کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے سرفراز احمد کے بارے میڈیا کے تاثر کو غلط ثابت کیا اور انکے حق میں کپتانی سے دستبردا ر ہوگئے ۔

(جاری ہے)

آفریدی کے مطابق وہ سرفراز احمد کو مستقبل کا کپتان دیکھ رہے ہیں اور اس قسم کے ٹورنامنٹس سے سرفراز احمد کو گروم ہونے کا موقع ملے گا ۔ یاد رہے کہ شاہد آفریدی کو پی سی بی نے کراچی بلیوز کا کپتان مقرر کیا تھا ۔