بنگلہ پریمئیرلیگ : بی سی بی پاکستانی کرکٹرز سے معاہدوں میں دلچسپی لینے لگا

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:22

بنگلہ پریمئیرلیگ : بی سی بی پاکستانی کرکٹرز سے معاہدوں میں دلچسپی لینے ..

ڈھاکہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار11ستمبر ۔2015ء ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کے لیے ایک بار پھر پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدوں کی امید لگا لی ۔ بنگلہ دیش پریمئیر لیگ دو سال کے کے وقفے کے بعد 25 نومبر سے 25 دسمبر تک کھیلی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی سکیورٹی وفد پاکستان میں انتظامات سے مطمئن ہے اور ویمن ٹیم پاکستان بھیجنے پر رضا مند ہو جائے گا لیکن حتمی فیصلے سے قبل بی سی بی پاکستان کرکٹ بورڈ سے ڈیل کرے گا کہ پاکستان کے کرکٹرز کو بنگلہ دیش پریمئیر لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے ۔

اس حوالے سے بنگلہ دیشی بورڈ پر امید ہے کہ وہ پی سی بی کے ساتھ یہ معاہدہ کرنے میں ضرور کامیاب ہو جائیں گے اور بی پی ایل میں پاکستان کے کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔ بنگلہ دیش میں پاکستان کے کرکٹرز بہت مقبول ہیں اس لیے بی سی بی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ معاہدے کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتا ہے ۔