انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،ڈپٹی کمشنر خیرپور

جمعہ 11 ستمبر 2015 16:36

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء)ڈپٹی کمشنر خیرپور خیرپورمنور علی مٹھانی نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران تمام ڈاکٹرز اور عملہ اپنی ڈیوٹی کے دوران ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور فرائض کی انجام دہی کے دوران کسی بھی ذمہ دار نے غفلت کا مظاہرہ کیا اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی جوافسران اور ڈاکٹرز انسداد پولیو مہم کے دوران بھرپور توجہ نہیں دیتے ان کے بارے میں مفصل رپورٹ فراہم کی جائے ان خیالات کا اظہارانہوں نے 14 ستمبرسے 17 ستمبر تک جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تیاری اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیرپور منور علی مٹھانی نے کہا کہ پولیوکے خاتمے کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہم سب کو اپنے معاشرے سے اس موذی مرض کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر صدرالدین صدیقی اور ڈاکٹر باقر جتوئی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر تیاری مکمل کرلیں گئیں ہیں اور ٹیموں کی تشکیل بھی دی گئی ہیں اجلاس میں انسداد پولیو مہم میں شامل ڈاکٹرز اور اسٹاف نے ڈپٹی کمشنر خیرپور کو مسائل اور تجاویز سے آگاہ کیا۔