انسداد دہشتگردی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ،ملزم کو یکم اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم

جمعہ 11 ستمبر 2015 17:46

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ججز نظربندی کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ملزم کو یکم اکتوبر کو عدالت کے سامنے پیش ہونے کا حکم د یدیا۔ جمعہ کواسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کیس کی سماعت شروع کی تو پرویز مشرف کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کروائی گئی۔

(جاری ہے)

عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ حاضری سے استثنی کی درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹ منسلک نہیں کی گئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پراستغاثہ کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے طلبی کے سمن جاری کیے تھے۔ پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے بتایا کہ ایک گواہ انسپکٹر غلام مصطفی کیانی میڈیکل کی چھٹی پر جبکہ دوسرے گواہ قیصر نیاز حج کی ادائیگی کے سلسلے میں ملک سے باہر ہیں جس کے باعث ان کے بیانات قلمبند نہ کیے جا سکے۔ کیس کی مزیدسماعت یکم اکتوبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :