کراچی : ایم کیو ایم نے آئندہ کل ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 11 ستمبر 2015 18:14

کراچی : ایم کیو ایم نے آئندہ کل ملک بھر میں سوگ منانے کا اعلان کر دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11 ستمبر 2015 ء) : ایم کیو ایم کے رہنما فاورق ستار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ ایم کیو ایم اپنے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر آئندہ کل ملک بھر میں سوگ منائے گی. تفصیلات کے مطابق کل بروز ہفتہ ایم کیو ایم کی جانب سے کل ملک بھر میں یوم سوگ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے یوم سوگ متحدہ کے کارکنان کے ماورائے عدالت قتل پر منایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے اتوار کو لیاقت چوک سے مزار قائد تک ریلی بھی نکالی جائے گی.

متعلقہ عنوان :