مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل نہ کر سکی‘ ممتاز بھٹو کا سندھ نیشنل فرنٹ بحال اور ن لیگ سے علیحدگی کا فیصلہ

13 ستمبر کو اہم اجلاس طلب کرلیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) مسلم لیگ (ن) وعدوں کی تکمیل نہ کر سکی‘ سردار ممتاز علی بھٹو نے سندھ نیشنل فرنٹ بحال کرنے اور ن لیگ سے علیحدگی کیلئے 13 ستمبر کو اہم ترین اجلاس طلب کرلیا۔ جس میں سندھ نیشنل فرنٹ کے سابق عہدیداران اور مرکزی رہنماء شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے ناراض رہنماء سردار ممتاز علی بھٹو نے اپنی سابقہ جماعت سندھ نیشنل فرنٹ کی بحالی کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے اس کا باقاعدہ اعلان کل (اتوار) کو اہم ترین اجلاس کے بعد کیا جاےئگا۔

مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی کا اعلان کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اجلاس 11 بجے دن ہوگا۔ ن لیگ نے ممتازبھٹو کے ساتھ کئے گئے معاہدوں کی پاسداری نہیں کی جسکی وجہ سے یہ ناگزیر فیصلہ کیا جارہا ہے۔ تمام تر ساتھی سندھ نیشنل فرنٹ سے معلق عہدیداران کو بھی اجلاس کی باقاعدہ دعوت دے دی گئی یہ اجلاس کراچی میں ہوگا۔