بھارت ایل او سی فائرنگ میں کبھی پہل نہیں کرے گا‘ راجناتھ سنگھ

پاکستان کے ساتھ محض رسمی نہیں دل سے تمام ایشوز پر مذارکات کے خواہاں ہیں‘ بھارتی وزیر داخلہ کی پاکستانی وفد سے گفتگو

جمعہ 11 ستمبر 2015 18:56

بھارت ایل او سی فائرنگ میں کبھی پہل نہیں کرے گا‘ راجناتھ سنگھ

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر کبھی بھی فائرنگ میں پہل نہیں کرے گا ۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستانی رینجرز کے ملکی دورے پر آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوےء وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہاکہ بھارت پاکستان سمیت تمام ہمسایہممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا خواہاں ہے جبکہ لائن آف کنٹرول پر پہلی گولی کبھی بھی بھارت کی جانب سے نہیں چلائی جاےء گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھرات دونوں ممالک کو مل کر دہشت گردی کی لعنت کے خلاف مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات شک و شبہ سے بالاتر ہے کہ بھارت کی طرح پاکستان بھی دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ مختلف سطحوں پر مذاکرات کا خواہاں ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے اوفا میں اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات محض رسمی نہیں ہوین چاہئیں بلکہ یہ مذاکرات دل سے ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دوست بدل سکتے ہیں لیکن ہمسائے نہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہمارے لئے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنا اہم ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :