قطر وہ پہلا عرب ملک جہاں کفیل سسٹم ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 19:34

قطر وہ پہلا عرب ملک جہاں کفیل سسٹم ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیا

دوحہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) قطر وہ پہلا عرب ملک ہے جہاں کفیل سسٹم ختم ہونے کا امکان پیدا ہوگیاہے۔ تفصیلات کے مطابق عرب ملکوں میں غیر ملکیوں کو کفیلوں کے ماتحت رہنا پڑتا ہے جو ان کیلئے انتہائی اذیت ناک ہوتا ہے۔ تاہم اب اس سسٹم کے باعث اذیت میں مبتلا افراد کیلئے خوشی کی ایک خبر سامنے آئی ہے۔ قطر کی کابینہ کی جانب سے ملک میں غیر ملکیوں کیلئے کفیل سسٹم ختم کرنے کیلئے رضامندی ظاہر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے قطر کی حکومت کی کابینہ نے کفیل سسٹم کے خاتمے اور نئے قوانین متعارف کروانے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مسودہ بھی تیار کرلیا گیا ہے تاہم اس کی حتمی منظوری ابھی باقی ہے۔ قطر میں 17 لاکھ کے قریب غیر ملکی ملازمین 2022 کے ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں موجود ہیں اور اسی حوالے سے قطر پر کفیل سسٹم کو ختم کرنے کیلئے دباو تھا جس کے بعد کفیل سسٹم کے خاتمے کے سلسلے میں حالیہ پیشرفت ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :