ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے لاہور کے معروف فیروز کولڈ سٹور کو سیل کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 19:49

ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے لاہور کے معروف فیروز کولڈ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے لاہور کے معروف فیروز کولڈ سٹور کو سیل کردیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عائشہ ممتاز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور میں جی ٹی روڈ پر سلامت پورہ کے علاقے میں معروف فیروز کولڈ سٹور پر چھاپہ مارا۔اس دوران سٹور میں موجود 4000 کلو پھل کے گودے، 20000 کلو املی، 4000 کلو مٹھائی، 2 لاکھ انڈوں اور 15000 کلو دودھ کا معائنہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس دوران تمام اشیاء کا ذائقہ انتہائی خراب اور بدبو دار تھا جبکہ ان اشیاء میں فنگس کی موجودگی بھی پائی گئی۔معائنے کے دوران کولڈ سٹور میں چوہوں کا فضلاء بھی پایا گیا۔ کولڈ سٹور میں کسی قسم کا مناسب درجہ حرارت کے ریکارڈ کا نظام بھی موجود نہ تھا جبکہ غذائی اشیا ء کی شناخت کیلئے کوئی مناسب ٹیگنگ کا انتظام بھی نہ تھا۔ تفصیلی معائنے کے بعد مذکورہ ناقص انتظامات پر عائشہ ممتاز نے کولڈ سٹور کو فوری سیل کردیا۔

متعلقہ عنوان :