سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس پیر کو ہو گا، کراچی کی صورتحال اور ٹارگٹڈ آپریشن پر بحث متوقع

اجلاس 10روز تک جاری رہے گا، ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے اور قانون سازی یقینی بنانے کیلئے حکومت نے حکمت عملی مرتب کرلی

جمعہ 11 ستمبر 2015 20:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) سینیٹ کا ہنگامہ خیز اجلاس پیر کی شام 4بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں چیئرمین میاں رضا ربانی کی زیر صدارت شروع ہو گا، اجلاس 10روز تک جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

پیر کو اجلاس سے قبل بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں اجلاس کے ایجنڈے اور اوقات کو حتمی شکل دی جائے گی، پیپلز پارٹی نے اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم، قاسم ضیاء اور دیگر کی گرفتاریوں کا ایشو ایوان میں اٹھانے کا پروگرام بنا رکھا ہے جبکہ کراچی کی صورتحال ،ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن پر بھی بحث متوقع ہے۔

دوسری جانب حکومت کی طرف سے بھی صورتحال سے نمٹنے اور ایوان کا ماحول خوشگوار رکھنے اور حکومتی قانون سازی یقینی بنانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی ہے، اجلاس 10روز تک جاری رہنے کی اور عید کی تعصیلات پر غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :