تحریک انصاف کا جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے بعض پاکستانیوں کے خلاف متعصبانہ اور انتقام پر مبنی کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات پر انتہائی تشویش کا اظہار
پاکستانی سفیر اوروزارت خارجہ اس پورے معاملے کا فوری نوٹس ،دنیا بھر میں مقیم پاکستانی شہریوں کی جان و مال اور سلامتی یقینی بنانا حکومت کا بنیادی فریضہ ہے،سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق
جمعہ 11 ستمبر 2015 21:19
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل کی جانب سے بعض پاکستانیوں کے خلاف متعصبانہ اور انتقام پر مبنی کارروائیوں کے حوالے سے اطلاعات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے اور فضل سبحان نامی شخص کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر اور وزارت خارجہ اس پورے معاملے کا نہ صرف فوری نوٹس لیں بلکہ پاکستان کمیونٹی سکول سے منسلک فضل سبحان نامی شخص کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کی نوعیت اور ان کی قانونی حیثیت سے پوری قوم کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی، پاکستان کا سرمایہ ہیں جو نہ صرف دیارِ غیر میں اپنے بچوں کیلئے روزی کمانے میں مصروف ہیں بلکہ ملکی معیشت کی تعمیر وترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ایسے میں سفارت خانوں میں متعین بعض بدعنوان عناصر ان کی مشکلات میں کمی لانے کی بجائے ان کے خلاف طرح طرح کے مسائل پیدا کرنے میں مصروف ہیں جو کہ انتہائی قابلِ مذمت ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.