سعودی عرب میں حرم شریف میں عازمین پر تعمیراتی کرین گر گئی، درجنوں جاں بحق ہونے کا خدشہ

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 21:25

سعودی عرب میں حرم شریف میں عازمین پر تعمیراتی کرین گر گئی، درجنوں جاں ..

مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) سعودی عرب میں حرم شریف میں تعمیراتی کرین گر گئی جس کے باعث درجنوں عازمین کےجاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ سعودی خبررساں ادارے سعودی گیزٹ سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حرم شریف میں جاری تعمیراتی کام کے دوران ایک بڑا حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

تعمیراتی کام کے دوران تعمیراتی کرین مسجد میں موجود عازمین پر جاگری جس کے باعث درجنوں عازمین کے جاں بحق اور زخمی ہوجانے کا خدشہ ہے۔ حادثے کے وقت مسجد میں لاکھوں عازمین موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق حادثہ بارش اور تیز ہواوں کے باعث پیش آیا ہے۔ زخمی افراد کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سانحہ کی چند ویڈیوز

متعلقہ عنوان :