حرم شریف میں صفا اور مروہ کے درمیان عازمین پر تعمیراتی کرین گر نے کے باوجود خانہ کعبہ کے گرد عازمین کا طواف جاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 ستمبر 2015 22:05

حرم شریف میں صفا اور مروہ کے درمیان عازمین پر تعمیراتی کرین گر نے کے ..

مکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 11ستمبر 2015 ء) حرم شریف میں صفا اور مروہ کے درمیان عازمین پر تعمیراتی کرین گر نے کے باوجود خانہ کعبہ کے گرد عازمین کا طواف جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حرم شریف میں صفا اور مروہ کے درمیان عازمین پر تعمیراتی کرین گر نے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے باعث درجنوں عازمین کے شہید ہوجانے کی اطلاعات ہیں۔ جمعہ کا روز ہونے کے باعث آج حرم شریف میں عازمین کا معمول سے زیادہ رش تھا جس کے باعث حادثے میں شہید ہوجانے والے عزمین کی تعداد کے بڑھ جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ تاہم اس افسوسناک حادثے کے باوجود حرم شریف میں موجود عازمین کی جانب سے خانہ کعبہ کا طواف تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :