اسلام آباد میں5سٹار ہوٹلز، ریسٹورنٹس اور کیفے ٹیریازپر چھاپوں کا سلسلہ جاری

صفائی کے ناقص انتظامات پرمیریٹ،ہالیڈے ان، دیس پردیس، انٹرنیشنل اور عوامی کیفے سمیت14ریسٹورنٹس و ہوٹلز کے کچن سیل کر دیئے ، چھاپوں کے دوران 32افراد گرفتار، 7لاکھ 83ہزار 68روپے جرمانہ،9ایف آئی آر درج

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:57

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر اسلام آباد میں ریسٹورنٹ، ہوٹلز، بیکریزسمیت کیفے ٹیریازاور آئسکریم فیکٹریوں پر چھاپوں کا سلسلہ جمعہ کے روز بھی جاری رہا،پچھلے تین روزکے دوران 68مقامات جن میں میریٹ، ہالیڈے ان،دیس پردیس، سیور فوڈز سمیت دیگرہوٹلز اور ریسٹورنٹس شامل ہیں پر چھاپے مارے گئے جبکہ چھاپوں کے دوران 32افراد گرفتار اور 7لاکھ 83ہزار 68روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالستار ایسانی کی سربراہی میں فوڈ کنٹرول کمیٹی نے وفاقی دارالحکومت میں قائم فائیو سٹار ہوٹل میریٹ،ہالیڈے ان، دیس پردیس،اسلامی یونیورسٹی کیفے ٹیریا، کیفے انٹرنیشنل ،عوامی کیفے، وویمن کیمپس کیفے ، الکوہسار بیکرز، نیشنل کیفے، کیبن بیف شاپ، شیخ چکن روات، اون آئسکریم فیکٹری اور راحت بیکرز سمیت 68 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ چھاپوں کے دوران فوڈ کنٹرول کمیٹی نے میریٹ ، ہالیڈے ان، دیس پردیس سمیت دیگر ہوٹلزکے صفائی کے ناقص انتظامات پر کچن سیل کردیئے ۔ فوڈ کنٹرول کمیٹی نے چھاپوں کے دوران 32 افراد کو گرفتار کر کے 9 ایف آئی آر درج کرلی ہیں جبکہ 7لاکھ 83ہزار 68روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :