نیب نے 347 ملین روپے سے زائد قرض نادہندگی کیس میں ملوث میسرز العابد سلک ملز کے 5 ڈائریکٹرز کو گرفتار کر لیا

جمعہ 11 ستمبر 2015 22:58

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 ستمبر۔2015ء ) قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے 347 ملین روپے سے زائد قرض نادہندگی کیس میں ملوث میسرز العابد سلک ملز لمیٹڈ کے 5 ڈائریکٹرز کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان عظیم احمد، رینا عظیم ،اسرار عامر،عادیہ نسیم، صدف نسیم نے 2013ء میں اراضی گروی رکھ کر جے ایس بینک سے دو بار ہ قرضہ لیا جو 300 ملین روپے بنتا ہے۔ ملزموں نے قرضہ ادا نہیں کیا اور ملزمان اب جے ایس بینک کے 347.267ملین روپے کے قرض نادہندہ ہیں۔ نیب بیورو کراچی نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان میسرز العابد سلک ملز لمیٹیڈ کے ڈائریکٹرز ہیں۔گورنر سٹیٹ بینک کی جانب سے یہ کیس نیب بیورو کراچی کو ریفر کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :