نشے میں دھت شخص کو روبوٹ سے پنگا مہنگا پڑ گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 ستمبر 2015 23:24

نشے میں دھت شخص کو روبوٹ سے پنگا مہنگا پڑ گیا

نیوسر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2015ء)نیوسر۔ سوفٹ بنک کے سیل فون سٹور پر نشے میں دھت شخص کو وہاں موجود کلرک کا رویہ پسند نہیں آیا تو اس نے کلرک کو لات دے ماری۔ یہ کلرک کوئی انسان نہیں بلکہ ایک روبوٹ تھا۔ اس شخص نے بعد میں پولیس کے سامنے پیپر(Pepper) کو لات مارنے کا اعتراف کیا۔ پیپر کوئی عام روبوٹ نہیں 4 فٹ کا انسان نما روبوٹ ہے، جسے سافٹ بنک کے دئیے ہوئے فنڈز کی مددسے خاصی تحقیق کے بعد بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ انسانی جذبات کا پتہ چلا سکتا ہے، اس لیے پیپر کو پہلے ہی پتہ چل گیا تھا کہ اس کی شامت آنے والی ہے۔پولیس نے 60 سالہ بوڑھے کو پیپر پر ”تشدد “کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ ایک لات کھانے کے بعد پیپر کی رفتار میں واضح کمی محسوس کی جا سکتی ہے۔ اب وہ کافی سست روی سے چلتا ہے۔ خدشہ ہے کہ اس کا اندرونی نظام کافی متاثر ہوا ہے۔ جاپان میں ہوٹلوں، فون سٹور اور کئی قسم کے کاروباری اداروں میں انسانوں کی جگہ روبوٹ رکھنے کا رواج زور پکڑتا جا رہا ہے۔