آرنلڈ شیوازنیگر بلی دو گولیاں لگنے کے باوجود زندہ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 ستمبر 2015 23:24

آرنلڈ شیوازنیگر  بلی دو  گولیاں لگنے کے باوجود زندہ

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2015ء)آرنلڈ شیواز نیگر کہلانے والا بلا بالکل ٹرمینیٹر کی طرح ہی سخت جان ہے۔دو دفعہ گولی لگنے کے باوجود زندہ ہے۔ آرنلڈ کو پہلی دفعہ سینے میں گولی لگی تھی تاہم کسی طرح خود کو گھسیٹ کر وہ گھر پہنچنے کےقابل ہوگیا۔ اس حادثے میں اس کی ایک ٹانگ بھی کاٹنی پڑی۔آرنلڈ کے مالک لیاہ اور ایلن ایلپھک کا کہنا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا قاتلانہ حملہ تھا۔

لیاہ نے ایسٹ بورن ہیرالڈ کو بتایا کہ بلے کا نام آرنلڈ اپنے پسندیدہ فلمی ہیرو آرنلڈ شیوازنیگر کے نام پر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

لیاہ نے بتایا کہ آرنلڈ بلا بچوں کو بھی بہت پسند ہے، بچے اس کے ساتھ سیلفیاں لیتے ہیں۔ لیاہ کے مطابق جب وہ چھٹیاں گذار کر گھر آئے تو آرنلڈ زخمی حالت میں کرسی پر لیٹا تھا۔اسے جانوروں کے ڈاکٹر کے پاس لے جایا گیا۔ ڈاکٹر نے ایکسرے کے بعد بتایا کہ آرنلڈ کو گولی لگی ہے۔دو سال میں یہ دوسری گولی تھی جو آرنلڈ کو لگی۔ ایلن کے مطابق وہ، اس کی بیوی اور 10 سالہ بیٹا سمجھنے سے قاصر ہیں کہ کوئی کیوں ان کے پالتو بلے کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ سوسیکس پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کی تھیں تاہم کسی مضبوط شہادت کے عدم دستیابی کی بنا پر معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔