سب سے بڑے پاؤں اور تیز رفتارترین کچھوے کے ورلڈریکارڈ

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 11 ستمبر 2015 23:29

سب سے بڑے پاؤں اور تیز رفتارترین کچھوے کے ورلڈریکارڈ

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11ستمبر۔2015ء)گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بہت سے نئے ریکارڈ شامل کیے گئے ہیں۔ نئے ایڈیشن کے مطابق سب سے بڑے پاؤں کا رکھنے والا زندہ شخص وینیزویلا سے تعلق رکھنے والا 20 سالہ آرلینڈو روڈریگوئز ہرنانڈیز ہے۔ اس کے پاؤں کا سائز 26 ہے۔۔

(جاری ہے)

اُس کا دایاں پاؤں 40.1سینٹی میٹر(15.8انچ) اور بایاں پاؤں 39.6سینٹی میٹر(15.6انچ) لمباہے۔
تیز رفتار ترین کچھوا
ساؤتھ افریقا کے ایک چیتے کچھوے(leopard tortoise) برٹی نے دنیا کے تیز رفتار ترین کچھوے ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔برٹی نے 0.28میٹر فی سیکنڈ(0.6میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے دوڑ لگائی۔اس رفتار پر وہ 100 میٹر کا فاصلہ 6 منٹ میں طے کر سکتا ہے۔