کراچی : ایم کیو ایم آج ملک بھر میں یوم سوگ منائے گی، کراچی میں معمولات زندگی رواں دواں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 12 ستمبر 2015 10:56

کراچی : ایم کیو ایم آج ملک بھر میں یوم سوگ منائے گی، کراچی میں معمولات ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 12 ستمبر 2015ء) : کارکنوں کی ہلاکت کے خلاف ایم کیوایم آج یوم سوگ منائے گی. گذشتہ روز ایم کیو ایم رہنماء فاروق ستار نے کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔ڈی جی رینجرز نے بھی پیغام دے دیا کہ زبردستی دکانیں بند کروانے والوں سے سختی سے نمٹیں گے۔

(جاری ہے)

کارکنوں کے ہلاکت کے خلاف ایم کیو ایم کی جانب سے یوم سوگ منانے کی اپیل کے باوجود شہر قائد میں معمولات زندگی رواں دواں ہیں، کراچی میں آج صبح دکانیں معمول کے مطابق کھل گئیں اور شہریوں نے بے خوف ہو کر ناشتہ بھی کیا۔

سڑکوں پر ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق ہے جبکہ بچے بھی معمول کے مطابق اسکول گئے۔رینجرز اہلکار بھی ایکشن میں نظر آئے، اور شہریوں کو تحفظ کا یقین دلایا گلشن اقبال، جبکہ کراچی کے علاقہ ایف بی ایریا میں کئی بند پٹرول پمپ کھلوا دیے۔

متعلقہ عنوان :