مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف امریکہ میں ملین مارچ کر کے عالمی برادری کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے؛رہنما تحریکِ انصاف آزادکشمیر بیرسٹر سلطان

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء ) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کیخلاف امریکہ میں ملین مارچ کر کے بین الاقوامی کمیونٹی کے سامنے بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کریں گے ، ملین مارچ تحریک آزادی کشمیر میں اہم سنگ میل ثابت ہو گا، مسلم لیگ ن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن تحریک انصاف بھاگنے نہیں دے گی ، اسلام آباد سمیت پاکستان بھر میں مقیم کشمیری کمیونٹی عمران خان کے ویژن کی سپورٹ کرنے کے لیے گھر گھر جا کر تحریک انصاف کے امید وار کے لیے ووٹ مانگے ، یہ انتخابات آزاد کشمیر میں جیتنے کے لیے ہمارے لیے ٹیسٹ میچ کی طرح ہیں یہ جیت کر آزاد کشمیر کے عام انتخابات بھی جیتیں گے ،ان خیا لا ت کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کے دیہی علاقے علی پور یو سی 25میں چئیرمین کے امیدوار چوہدری خورشید کی طرف سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا چوہدری خورشید کی طرف سے بیر سٹر سلطان محمود چوہدری کے اعزاز میں پر تکلف اعشائیے کا بھی اہتمام کیا گیا ،

جس میں حلقہ این اے 49سے تحریک انصاف کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری الیاس مہربان ، کنزرویٹو پارٹی کینیڈا کے سابق ٹکٹ ہولڈر چوہدری عارف خان ، مشیر اطلاعات و نشریات آزاد حکومت مرتضیٰ درانی ،تحریک انصاف آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئر میں سردار امتیاز ،مسلم کانفرنس سعودی عرب کے کو آرڈینٹر راجہ کبیرخان مسلم کانفرنس امریکہ کے سینئر نائب صدر سردار ظریف ، راجہ یاسین ،راجہ مصطفی ،سمیت مقامی افراد اور کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعدا د نے شرکت کی ہے اس موقع پر کشمیری کمیونٹی کی بڑی تعداد نے تحریک انصاف کے امید وار برائے چئیرمین یو سی 25علی پور چوہدری خورشید کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے ،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ عمران خان 4اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے سامنے صوبائی ارکان کے خلاف احتجاجی جلسہ کرنے جا رہے ہیں ،اسلام آباد میں مقیم تحریک انصا ف کے کارکن جلسے کی کامیابی کے لیے اپنا کردار ادا کریں ،اور جلسے میں بھر پور شرکت کر کے عمران خان کے ویژن کے ساتھ ہونے کا بھرپور ساتھ دیں ، اور علی پور کی اس یونین کونسل میں مقیم کشمیری کمیونٹی چوہدری خورشید کو جتوانے کے لیے بھرپور مہم چلائیں، انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات جمہوریت کا حسن ہیں لیکن مسلم لیگ ن جمہوری دور میں آمریت کو برقرار رکھنا چاہتی ہے اس لیے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کے لیے نت نئے بہانے بنا رہی ہے ، ن لیگ بلدیاتی انتخابات میں شکست کے ڈر سے الیکشن کے عمل سے بھاگنے کی کوشش کر رہی ہے
لیکن تحریک انصاف انکا کوئی حربہ کامیاب نہیں ہو نے دے گی بلکہ ملک بھر میں مقابلہ کرے گی اسلام آباد پنجاب اور سندھ کے انتخابات میں کلین سویپ کرے گی ،انہوں نے کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں مقیم کشمیری کارکن اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کر کے بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کریں یہ انتخابات آزاد کشمیر اور پاکستان کے اگلے عام انتخابات کے لیے ٹیسٹ میچ ہے اگر ہم یہ میچ جیت گئے تو آزاد کشمیر میں بھی آنے والا میچ آسانی سے جیت جائیں گے ، صدر تحریک انصاف سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت کیخلاف امریکہ میں احتجاجی مظاہرہ کرنے جا رہے ہیں جس میں ملین کے حساب سے کشمیری و پاکستانی کمیونٹی سمیت انٹر نیشنل کمیونٹی اور امریکی پارلیمنٹ کا وفد بھی شرکت کرے گا ،پارلیمنٹ کے وفد کے ہمراہ بین الا قوامی دنیا کے سامنے بھارتی عیاری کو کو بے نقاب کریں گے ، ملین مارچ کی کامیابی تحریک آزاد ی کشمیر میں اہم سنگ میل
ثابت ہو گی ،دنیا بھر میں مقیم کشمیر اور پاکستانی ملین مارچ کی کامیابی کے لیے کردار ادا کریں ۔