ایک ملک جہاں 100 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد میں اضافہ

ہفتہ 12 ستمبر 2015 11:17

ایک ملک جہاں  100 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد میں اضافہ

ٹوکیو ۔ 12 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 ستمبر۔2015ء) جاپان میں 100 سال سے زیادہ عمر والے باشندوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہزار 500 ہو گئی ہے۔ روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان میں 100 سال سے زائد عمر کے شہریوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور جاپان میں سو برس سے زیادہ عمر والی خواتین کی تعداد 53700 جبکہ مردوں کی تعداد 7800 تک پہنچ گئی ہے اس طرح عمر رسیدہ ترین باشندوں کی اکثریت خواتین پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

جاپان کی سب سے عمر رسیدہ خاتون نے 1900 میں اور عمرسیدہ ترین مردنے 1903 میں جنم لیا۔ جاپان کی 128 ملین آبادی میں سے تقریباً ایک تہائی حصہ 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد پر مشتمل ہے جو کہ دنیا میں سب سے بڑا تناسب ہے۔ رپورٹ کے مطابق جاپان میں عمر رسیدہ ترین لوگوں کے اعداد و شمار سالانہ بزرگان کے احترام کے دن سے عین پہلے تیار کئے جاتے ہیں جو ستمبر کے تیسرے ھفتے میں منایا جاتا ہے۔